ترکی نے ملازمت پیشہ خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی ختم کر دی۔ انقرا میں ارکان پارلیمنٹ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ملازمت کرنے والی خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی ترکی کی اقدار کی خلاف ورزی تھی۔
اس پابندی کا خاتمہ صورتحال بہتر بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ اسکارف پہننے والی خواتین اور اسکارف نہ پہنے والی خواتین دونوں معاشرے کا حصہ ہیں۔ ترکی میں ملازمت کرنے والی خواتین اب اپنی مرضی سے اسکارف پہن سکیں گی اور مرد حضرات داڑھی بھی رکھ سکیں گے۔