دمشق (جیوڈیسک) شام میں کیمیائی ہتھیار کو تلف کرنے کے لئے آنے والی امریکی ماہرین کی ٹیم دمشق سے روانہ، نا معلوم مقام پر ہوگئی ہے۔ امریکی اور روسی مشترکہ تجویز کے تحت شام اگلے نو ماہ کے اندر اندر کیمیائی ہتھیار کو تباہ کرنے پر راضی ہوگیا جس کے بعد امریکی ماہرین کی ٹیم دمشق پہنچ گئی جہاں کیمیائی ہتھیاروں کے تلف کرنے کا کام شروع ہو گیا۔
ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 21 اگست کو شامی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے تھے۔ امریکی ماہرین کی ٹیم آج صبح دمشق کے ہوٹل سے نامعلوم مقام ہر روانہ ہوگئی ہے جس کے بارے میں مقامی انتظامیہ سمیت صحافی بھی لاعلم ہیں۔ کیمیائی ہتھیار کی تلفی کا کام اگلے نو ماہ تک جاری رہے گا۔