ڈی سی او, ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت مقبول احمد دھاولہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے
Posted on October 9, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
جھنگ : ڈی سی او, ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت مقبول احمد دھاولہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے تحصیل شورکوٹ میں واقع دربار شاہ صادق نہنگ جو کہ محکمہ اوقاف کی تحویل میں ہے دربار کی زرعی اراضی پر کاشت کی گئی۔
فصل خریف کوئی کا شتکار، پٹے دار یا مقرر کردہ ایجنٹ اس وقت تک نہیں اٹھا سکتا جب تک کہ فصل کا مالکانہ حصہ محکمہ اوقاف کو ادا کرکے رسید حاصل نہیں کر لیتا۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔