لالہ موسی ٰ: پی پی 72 کی سیٹ جیتنے پر شیخ خرم شہزاد اور PTI فیصل آباد کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

لالہ موسی : پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، سینئر کوآرڈینٹر حلقہ پی پی 112 حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی، صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خان، کوآرڈینیٹر سید حسن رضا شاہ گیلانی، صدر ISFمرزا خرم شہزاد،آفس انچارج انصاف مرکز غلام عباس بھٹہ اور دیگر عہدیداران نے پاکستان تحریک انصاف کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اورتحریک انصاف فیصل آبادکی ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیا ہے کہ عوام حکمرانوں سے اکتا چکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پہلے بھی بار ہا یہ کہہ چکے ہیں کہ 11مئی کے جنرل الیکشن میں پری پلان دھاندلی کی گئی تھی اور یہ بات اب نادرا کی na256 کی رپورٹ سے سامنے آگئی ہے کہ ن لیگ نے جعلی ووٹوں سے اقتدار حاصل کیا ہے اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا فراڈ بھی سب کے سامنے آ چکا ہے۔دیگر حلقوں میں بھی نادرا انگوٹھوں کی شناخت کرے اور الیکشن کمیشن اور عدالت اعظمیٰ اس بات کو یقینی بنائیں کے آئندہ اس ملک میں دھاندلی نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی اور پائیدار جمہوری روایات کی تکمیل چاہتی ہے ہم نے غربت، جہالت، نفرت، منافقت اور ذلت کے خلاف علم بلند کیا ہے۔