اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ریاض احمد خان کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جسٹس ریاض احمد خان سے عہدے کا حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی فریضہ حج کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جن کی غیر موجودگی میں جسٹس ریاض احمد خان قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔