کراچی : صوبائی وزیرجاوید ناگوری کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری کے علاقے سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر برائے کچی آبادی کے جاوید ناگوری کی کھڑی ہوئی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری میں جاوید ناگوری کی گاڑی کی تلاشی کے دوران غیرقانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جن میں ایک ایس ایم جی، ایک جی تھری رائفل شامل ہیں۔ رینجرز نے صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔