اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت منظور

 Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اکبر بگٹی قتل کیس میں سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی ضمانت منظور کر لی ہے، پرویز مشرف کی ضمانت دس،10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور ہوئی۔ سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر بلوچستان سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں کہ مشرف نے بگٹی کے قتل کی سازش کی، اِس پرپراسیکیوٹر بلوچستان کا عدالت میں موقف تھا کہ شواہد موجود ہیں، شریک ملزمان کے بیانات موجود ہیں۔

حملوں کی سی ڈیز بھی موجود ہیں، تاہم سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت دس، دس لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرلی۔