ڈی آئی جی لاہور کیخلاف انکوائری کا حکم

DIG Rai Tahir

DIG Rai Tahir

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب نے ڈی آئی جی لاہور رائے طاہر کے خلاف خاتون کا گھر زبردستی خالی کرانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق زاہدہ علیم نامی خاتون نے وزیراعلی پنجاب کو درخواست دی تھی کہ ستوکتلہ پولیس نے ڈی آئی جی لاہور رائے طاہر اور ان کے بھائی طارق رائے کے ایما پر ان کے گھر پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔

جبکہ ان سمیت ان کے اہل خانہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی محمد عملیش، ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش اور میجر (ر) مبشر اللہ شامل ہیں۔ کمیٹی آئندہ چوبیس گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔