ملتان (جیوڈیسک) دو ہزار پانچ اور بلوچستان میں آنے والے حالیہ زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شمعیں روشن کی گئیں۔
آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں آنے والے ہولناک زلزلے کے آٹھ سال مکمل ہونے پر ملتان پریس کلب کے سامنے جاں بحق افراد کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شمعیں روشن کیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ کے زلزلے میں ہزاروں افراد کے ساتھ سیکڑوں بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھیں جس کے بعد ریلیف کے کاموں میں پوری قوم یکجان نظر آئی۔ اب بلوچستان میں زلزلے سے آنے والی تباہی سے بھی قومی جذبے کے ساتھ ہی نمٹا جا سکتا ہے۔