اسلام آباد (جیوڈیسک) ایئر پورٹ کے علاقے میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ راولپنڈی ایئر پورٹ کے علاقے وکیل کالونی میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والا ڈاکو خواتین کے ساتھ زیادتی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش جاری ہے۔