کراچی : حج نام پر دھوکے بازی، متاثرین کا احتجاج

Hajj Victims protes

Hajj Victims protes

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رواں سال بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے نام پر دھوکے بازی کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا۔ کراچی کے سترہ اور بلوچستان کے پچیس شہری مکمل رقم کی ادائیگی کے باوجود حج کی سعادت سے محروم رہ گئے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع نجی ٹریول ایجنسی کے باہر احتجاج کیا گیا۔

ٹریول ایجنٹ کے متاثرین کی تعداد سترہ ہے جنہوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ٹریول ایجنٹ کو بروقت تمام رقوم کی ادائیگی کی لیکن انہیں ٹکٹ تک نہیں مل سکا۔ شدید احتجاج کے بعد انہیں ٹریول ایجنسی کی جانب سے رقم واپس کر دی گئی۔

رقم پوسٹ ڈیٹڈ چیک کی شکل میں لوٹائی گئی ہے جسے چار ماہ میں کیش کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب بلوچستان کے پچیس متاثرین نے کراچی میں بلوچستان ہاس کے باہر احتجاج کیا۔ انھیں سنہری ٹریول کے ذریعے حج کی ادائیگی کے لئے جانا تھا لیکن ایجنٹ فرار ہو گیا۔