راولپنڈی، ریٹائرڈ بریگیڈئیر کے بیوی اور 2 بیٹیوں سمیت قتل کا معمہ حل

Retired Brig murder

Retired Brig murder

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر کی بیوی اور دو بیٹیوں سمیت قتل کا معمہ حل ہو گیا، مقتول کیبیٹے کیپٹن حیدر نے واردات کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن والدین رکاوٹ تھے۔ راولپنڈی کے شفا آئی ٹرسٹ اسپتال کی رہائشی کالونی کے رہائشی آرتھو پیڈک سرجن بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر علی کو اہلیہ شاہدہ سکندر، بائیس سالہ بیٹی زینب اور بیس سالہ بیٹی فاطمہ سمیت تیس ستمبر کی رات گھرمیں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

مزاحمت کے شواہد نہ ملنے اور گھر کی تمام کھڑکیاں اور دروازے بند ہونے کے باعث پولیس نے معاملہ مشکوک قرار دیا۔ اپنے بیان میں مقتول کے بیٹے کیپٹن حیدر نے کہا کہ فائرنگ کی آواز سن کر کمرے میں دیکھا تو والدین دم توڑ چکے تھے۔ ایک ہفتے بعد قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔

مقتول کے بیٹے نے والدین اور 2 بہنوں کیقتل کااعتراف کر لیا ہے۔ کیپٹن حیدر کے مطابق اس نے پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر والد، والدہ اور دونوں بہنوں کو قتل کیا۔ ملزم نے چاروں کو گولیاں مارنے سے پہلے انہیں نشہ آور چیز پلاکر بے ہوش کر دیا تھا۔ خفیہ اداروں نے ملزم حیدر سے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ملزم کو جلد پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔