اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کی جانب سے جسٹس جواد ایس خواجہ کو توہین آمیز ایس ایم ایس کیا گیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے لئے رجوع کیا اور ان کے ساتھ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سمیت متعدد وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی ذاتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔