پشاور سے افغانستان بیلوں کی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) عیدالاضحی کے موقع پر بیلوں کی افغانستان اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کارخانو مارکیٹ میں ایک بس سے پانچ بیل اتار لئے گئے۔ پولیس کے مطابق محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارخانو مارکیٹ چیک پوسٹ پر پشاور سے طورخم جانے والی ایک بس کو رو ک کرپانچ بیلوں کو اتار لیا۔

جنہیں افغانستان اسمگل کی جارہے تھے۔ جانور اسمگل کرنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔