کراچی : تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاج

Police Protest

Police Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ختم ہوتے ہی پولیس افسران اور اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا۔ پولیس کے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے 933 اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ آج پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں ہوئی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام حیدر جمالی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جیسے ہی پریڈ اور تقریب ختم ہوئی، بیشتر پولیس افسران اور اہلکاروں نے احتجاج شروع کردیا اور نعرے لگائے۔ اہلکاروں کے مطابق انہیں نو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، تاہم پولیس افسران کی یقین دہانی پر اہلکار منتشر ہوگئے۔