کراچی : اینٹی انکروچمنٹ کے دوسرے بیچ کی پاسنگ آٹ پریڈ

Karachi Parade

Karachi Parade

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس ٹرینگ سینڑ سعید آباد میں اینٹی انکروچمنٹ کے دوسرے بیچ کی پاسنگ آٹ پریڈ ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سلامی لی۔ کراچی میں پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں بیاسی ویں پاسنگ آٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ 937 اہلکاروں نے پاس آٹ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ اے ڈی خواجہ بھی شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی غلام حیدر نے کہا کہ پولیس فورس کو بہترین تربیت دی گئی ہے جس سے پولیس فورس کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ٹریننگ کالج میں تعینات پولیس اہلکاروں نے گزشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ اعلی حکام کی یقن دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔