ناقابل شناخت ووٹ، الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح اجلاس

Vote

Vote

اسلام آباد (جیوڈیسک) حلقہ این اے 256 میں ناقابل شناخت ووٹوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کہتے ہیں حلقے میں 77 ہزار ووٹوں کے ناقابل شناخت ہونے کی وجہ عام سیاہی کا استعمال ہے۔

اجلاس میں اراکین اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ چیئرمین نادرا سے این اے 256 میں ووٹوں کے ناقابل شناخت ہونے کی وجوہات پوچھی گئیں۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا کے نظام نے عام سیاہی سے لگنے والے انگوٹھے کے نشانات کی شناخت کرنے کی بھی کوشش کی لیکن نادرا کا نظام صرف مقناطیسی سیاہی کو ہی بہتر انداز میں پڑھ سکتا ہے۔ 77 ہزار ووٹوں کے ناقابل شناخت ہونے کی وجہ عام سیاہی کا استعمال ہے۔

الیکشن کمیشن اور نادرا حکام میڈیا بریفنگ میں ناقابل شناخت ووٹوں کی حیثیت سے متعلق اپنا موقف پیش کریں گے۔