آندھرا پردیش کی تقسیم، پاور سیکٹر کے 30 ہزار ملازمین کی ہڑتال

Employees Strike

Employees Strike

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آندھراپردیش کی تقسیم پر پاور سیکٹر کے 30 ہزار ملازمین نے ہڑتال کر دی جس کے باعث ریاست میں ہسپتال، ائیر پورٹ اور ریلوے سمیت کئی اہم محکموں تک بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

بھارتی کابینہ نے چند روز قبل ملک میں انتیسویں ریاست تیلنگانہ کے قیام کی منظوری دی تھی جس کے بعد آندھرا پردیش اب دو ریاستوں تیلنگانہ اور سیماندھرا میں تقسیم ہو جائے گی۔ اس فیصلے کے خلاف ریاست میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

پاور سیکٹر ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں اور ہنگامی امداد کے اداروں کو جنریٹرز پر گزارا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں پانی کی فراہمی اور موبائل فون سروس بھی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔