زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں: الطاف حسین

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد، علاج اور بحالی کے لئے جاری سرگرمیاں تیز کی جائیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور بلوچستان کی تنظیمی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد، علاج اور بحالی کے لئے جاری سرگرمیاں تیز کریں۔

خصوصاً کراچی میں زیر علاج زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے اسپتالوں کا دورہ کر کے ان کی ہر ممکن امداد کی جائے۔ الطاف حسین نے زیر علاج زخمیوں کو ضروریات زندگی کی اشیا، خشک اجناس، دوائیں، پانی کی بوتلیں اور کپڑے جلد سے جلد پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔