اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس نے لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید اور انکی والدہ کے قتل میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے غازی عبدالرشید اور انکی والدہ کے قتل سے متعلق سابق صدر پرویز مشرف سے چک شہزاد سب جیل میں تفتیش کی اور انہیں کیس میں گرفتار کر لیا۔
پرویز مشرف سب جیل میں رہیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے ججز نظر بندی کیس میں ضمانتی مچلکے بھی نہیں جمع کرائے جا سکے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے 10 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ان کے روبکار رہائی جاری کر دئیے تھے۔
روبکار رہائی عدالتی نمائندے نے سب جیل میں جیل حکام کے حوالے کر دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی اس سے قبل وہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بھی ضمانت پر رہا کر دیئے گئے تھے۔