تعلیم ہر بچے کابنیادی حق ہے اس سے غفلت کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے : سید مودودی ٹرسٹ کی بورڈ میٹنگ سے خطاب
Posted on October 10, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدرنے کہا ہے تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں ، کل بجٹ کا دو فیصد تعلیم پر خرچ کرکے ترقی کے خواب دیکھے جا رہے ہیں جو کہ تعلیم اور طالب علم کے ساتھ کھلا مذاق ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی ٹرسٹ کی بورڈ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دو کروڑ سے زائد بچے جو کہ کل بچوں کا45فیصد بنتے ہیں۔
سکول کی عمر کو پہنچ کر بھی تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہو رہے جو کہ ملک کے حکمرانوں کے دعوئوں کی کلی کھولنے کے لئے کافی ہے۔25 فیصد اساتذہ تعلیمی اداروں کا رخ نہیں کر رہے جوکہ قوم کے ساتھ ایک گھنائونا مذاق ہے اور اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ زبیر صفدر نے مزید کہا کہ تعلیم ہر بچے کابنیادی حق ہے اس حق سے محروم رکھ کے قوم کو اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے۔پر امن خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے تعلیم ہر طالب علم کو دی جائے ۔ملک کی تعمیر صرف تعلیم ہی سے ممکن ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com