عید گاہوں اور نماز عید کے اجتماہ گاہوں سمیت مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات بہتر بنایا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : شاہ فیصل زون کے تحت ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر نماز عید الاضحی کے حوالے سے انتظامات تیز کر دیئے گئے عید گاہوں ،نماز عید کی اجتماع گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی اور وشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیا دوں پر انتظامات جاری ہیں شاہ فیصل زون کے ترجمان کے مطابق نما ز عید سے قبل عباد ت گاہوں اور علاقائی سطح پر صاف ستھرا اور مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا لیا جائے گا گزشتہ روز حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم عید گاہوں اور عبادت گاہوں کا تفصیلی دورہ کرکے عید الاضحی کے نماز کے سلسلے میں جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ نماز عید کے حوالے سے انتظامات کو تیز کیا جائے اور اس کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی اور وشنی کے انتظامات کی بہتری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں خصوصاً عبادت گاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اس سلسلے میں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر سیوریج سسٹم کی بہتر کے لئے اقدامات کئے جائیں۔