گجرات کی خبریں 9/10/2013

گجرات(جی پی آئی)شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار محکمہ ہیلتھ کے کئی نائب قاصد ویکسینیٹرز ڈاکٹر بن کے سادہ لوح انسانوں کو لوٹنے لگے محکمہ ہیلتھ کا تحصیل سینٹری انسپکٹر مک مکا کرنے میں معروف ، عوامی حلقوں کے DCOاور EDOہیلتھ سے ان عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں کئی عطائی اور جعلی ڈاکٹروں جن میں ڈاکٹر محمد اختر آف محلہ قطب آباد ٹائم (پانچ بجے سے رات نو بجے تک )ملازم محکمہ ہیلتھ اور عطائی ڈاکٹر محمد عمر آف عمر میڈیکل سٹور محلہ قطب آباد کلینک ٹائم صبح دس بجے سے رات نو بجے تک ، ڈاکٹر محمد یسٰین بٹ لیب ٹیکنیشن محکمہ ہیلتھ کلینک ٹائم شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک آف یس کلینک قطب آباد ، عطائی ڈینٹل ڈاکٹر چوہدری وقار آف محلہ قدرت آباد کلینک ٹائم پانچ سے نو بجے تک ، عطائی ڈاکٹر ایم شاہد آف عمران فیملی کلینک آف محلہ بجلی گھر ٹائم پانچ سے نو بجے تک ، ڈاکٹر شاکر علی ماہر امراض مخصوصہ آف شاکر کلینک محلہ رحمت آباد آف سرگرودھا روڈ ، عطائی ڈاکٹر نوید شاہ آف نوید کلینک محلہ نیامت پورہ سرگودھا روڈ ٹائم شام 4بجے سے آٹھ بجے تک ، ڈینٹل سرجن عطائی ڈاکٹر محمد زمان آف زمان کلینک محلہ امین آباد مین گلی سرگودھا روڈ گجرات کلینک ٹائم پانچ سے نو بجے تک ، عطائی ڈاکٹر ناصر محمود آف ناصر کلینک محلہ امین آباد مین گلی سرگودھا روڈ ٹائم 4سے دس بجے تک ، عطائی ڈاکٹر بشیر احمد سکول ٹیچر آف بشیر کلینک محلہ امین آباد مین گلی سرگودھا روڈ ، عطائی ڈاکٹر مسعود بٹ ویکسینیٹرز محلہ ہیلتھ آف محلہ امین آباد ، عطائی ڈاکٹر صفدر اقبال آف محلہ دسوندھی پورہ ، عطائی ڈاکٹر آصف محمود ویکسینٹرز محلہ امین آباد ، عطائی ڈاکٹر اختر محمود ویکسینیٹر ز محکمہ ہیلتھ ماہر امراض جگر و معدہ کلینک ٹائم چار سے رات دس بجے تک آف رضا ہیلتھ سینٹر محلہ فیروز آباد سرگودھا روڈ وغیرہ شامل ہیں نے سادہ لوح انسانوں کو جہاں بیماریوں میں مبتلاکرنا شروع کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری منظور وڑائچ اور سید الطاف عباس کاظمی نے سید جعفر شاہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات(جی پی آئی)صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ ، صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی گزشتہ روز تعزیت کیلئے موضع کھیوہ حیات گڑھ گئے اور سید جعفر حسین شاہ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری منظور وڑائچ اور سید الطاف عباس نے عظمت حسین کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی
گجرات(جی پی آئی)صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ اورصدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی تعزیت کیلئے موضع بیووالی گئے اور عظمت حسین سید کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، ا سموقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع جسوکی میں سید فصیلت حسین شاہ عرف پھُل شاہ کے ڈیرہ پر ضلع بھر کے شیعہ کمیونٹی کے اہم راہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)موضع جسوکی میں سید فصیلت حسین شاہ عرف پھُل شاہ کے ڈیرہ پر ضلع بھر کے شیعہ کمیونٹی کے اہم راہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں متفقہ طور پر سانحہ جسوکی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ جسوکی ناقابل فراموش واقعہ ہے ، جس میں سید پُھل شاہ جیسی عظیم ہستی کو بے گناہ شہید کر دیا گیا ، اور ان کے ساتھ شیعہ کمیونٹی کے دیگر راہنما بھی بے گناہ شہید ہوئے ، حکومت تمام تر دعوئوں کے باوجود ابھی تک ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی عملی کام نہیں کر سکی صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جا رہا ہے ، شیعہ کمیونٹی پر امن ہے ، ان کے پر امن ہونے سے غلط مطلب نہ لیا جائے ، اگر پھُل شاہ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ضلع گجرات کے امن کی ضمانت ہم نہیں دے سکتے ، ہم اپنے مقتولین کا خون معاف نہیں کر سکتے ، اور ملزمان کی گرفتاری تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے شیعہ راہنمائوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک سانحہ جسوکی ملزمان کو بے نقاب نہیں کیا جا سکا :چوہدری منظور حسین
گجرات(جی پی آئی)صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ نے کہا ہے کہ شیعہ قوم شروع سے ہی ظلم و ستم سہتی رہی ہے ، پہلے حکومتیں خود شیعہ کمیونٹی پر ظلم و ستم کرتی تھیں ، مگر اب اس سے برعکس کام ہو رہا ہے ، سانحہ جسوکی افسوسناک واقعہ ہے ، اور اس سے بھی افسوسناک بات یہ ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک سانحہ جسوکی ملزمان کو بے نقاب نہیں کیا جا سکا ، ہم ہموقت انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہمیں جسوکی کی سادات برادری جو بھی حکم دے گی اس پر لبیک کہیں گے ، موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت کو عملی طور پر کام کرنا ہو گا اور ضلعی انتظامیہ کو فوری فیصلے کرنے ہونگے ، چوہدری اکرم طاہر نے کہا کہ چوہدری منظور وڑائچ ہمارے ضلعی لیڈر ہیں اور وہ اس سانحہ کے سلسلہ میں انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہمیں جب بھی اپنے قائدین کی طرف سے ہدایات ملیں ہم احتجاج کرینگے ، ضلعی انتظامیہ نے ہماری توقعات کے مطابق کام نہیں کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف یا کسی اعلیٰ حکام نے ابھی تک دورہ نہیں کیا ، سید رضی شاہ آف شادیوال نے کہا کہ حکومت اس سانحہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات کرے اور عوام کو انصاف فراہم کرے ، سید زاکر حسین نقوی آف شادیوال نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر جدوجہد کو آگے بڑھانا ہو گا ، سید شاہد شاہ آف معین الدین پور سیداں نے کہا کہ جس طرح حکومت سست روی سے کام کر رہی ہے ، اس سے عوام کو ریلیف نہیں ملا بلکہ الٹا عوام کو نقصان پہنچا ہے ، ضلعی انتظامیہ کو فوری ایکشن لینا چاہیے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانی چاہیے اس موقع پر سید انور شاہ ، سید لال حسین شاہ ، چوہدری محمد انور ، علی حسنین ، سید سجاد حسین شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے شادیوال تا ترکھا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گجرات(جی پی آئی)ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے شادیوال تا ترکھا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ، اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، جگہ جگہ پڑنے والے گڑھوں سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے ، اور روڈ ڈیپارٹمنٹ نے کبھی بھی عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے ، ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طو رپر عملی اقدامات کروائیں اور سڑک کی بہتری کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلہ منڈی گجرات میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی کے جوہڑ
گجرات(جی پی آئی)غلہ منڈی گجرات میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی کے جوہڑ نظر آ رہے ہیں ، منڈی کے دونوں داخلی دروازوں پر گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ، اور گندے پانی کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ، حکام اس سلسلہ میں نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی انصاف بھٹہ مزدور یونین تحصیل وضلع کے عہدیداران اور ورکرز 11اکتوبرکو احتجاجی ریلی نکالی جائیگی
گجرات(جی پی آئی)عوامی انصاف بھٹہ مزدور یونین تحصیل وضلع کے عہدیداران اور ورکرز 11اکتوبر بروز جمعہ المبارک صبح 10بجے احتجاجی ریلی ضلعی سیکرٹریٹ تحریک انصاف کے آفس سے نکال کر نشان حیدر چوک(کچہری چوک)تک جائے گی،ریلی کی قیادت شہباز حسین سابقہ امیدوار برائے MPA ،سکندر شاہ، بابا محمد خان ڈوگرکریں گے،اس ریلی میں پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع گجرات کے عہدیداران بھی بھر پور شرکت کریں گے، اوربھٹہ مزدوروں کے حق کیلئے ان کے شانہ بشانہ چلیں گے،شہباز حسین نے کہا کہ ریلی میں بھٹہ مزدور بھرپور شرکت کریں اور اپنے حق کیلئے اپنی آواز اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عید الضحیٰ پر سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا جائے :ڈی سی او گجرات
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ پر سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا جائے نیز مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے علماء کر ام کا تعاون حاصل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز وقار احمد خاں ، ماریہ طارق، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض، ڈی ایس پی سٹی سیدغلام مصطفی گیلانی، ڈی او ایمرجنسی چوہدری عزیز احمد، ٹی ایم او محمد خرم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ ٹی ایم ایز قربانی کے جانوروں کی مقررہ مقامات پر فروخت یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر قربانی کے جا نوروں کی الائشیں اٹھانے کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیں جنکی نگرانی ٹی ایم اے افسران کریں اس کے ساتھ ریونیو افسران بھی صفائی کے عمل کی مکمل نگرانی کریں گے اور اس حوالے سے تصویری ثبوتوں کے ساتھ رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وہ خود بھی عید کے روز صفائی کے عمل کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے واضع کیاکہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں ہر حا ل میں شام تک اٹھا لی جانی چاہیں اور انہیں مناسب جگہ پر تلف کیا جائے تاکہ شہر میں بدبو اور تعفن نہ پھیلے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ پولیس افسران عید کے روز مساجد اور عید گاہوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کریں اس کے ساتھ اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور اہم سرکاری عمارات اور پوائنٹس پر نفری کی تعیناتی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت کی روک تھا م کے لئے علماء کرام کی خدمات حاصل کی جائیںنیز لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ دریائے چناب پر ٹریفک کا نظام رواں رکھنے کے لئے پولیس اپنی ذمہ داری نبھائے نیز موٹروے پولیس سے بھی اس ضمن میں رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے ڈی او ایمرجنسی کو ہدایت کی کہ عید سے قبل دریائے چناب پر کشتی رانی سے وابستہ تمام افراد کے کوائف جمع کئے جائیں اور انکے پاس مطلوبہ سہولیات کا جائزہ لیا جائے جبکہ حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنیو الوں کو کشتی رانی کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صحت و صفائی اور دیگر مسائل کے ازالہ کے لئے تمام سرکاری محکموں کا مشترکہ کنٹرول روم بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹی ایم او گجرا ت محمد خرم نے بتایا کہ عید کے موقع پر گجرات شہر سے الائشیں اٹھانے کے لئے ہر یونین کونسل میں موٹر سائیکل رکشہ فراہم کئے جائیں گے۔ ٹی ایم اے کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے افسران نے بھی ڈی سی او کو صحت و صفائی کے انتظامات سے آگاہ کیا۔ ڈی ایس پی سید غلام مصطفی گیلانی نے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس کو آگاہ کیا۔