لاہور میں کار ٹرک کی ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سگیاں پل پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق کار میں سوار ایک خاندان شیخوپورہ سے لاہور آرہا تھا کہ سگیاں پل کے قریب بجری سے بھرے ٹرک نے بریک لگائی تو کار تیزرفتاری کے باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی، حادثے میں کار میں سوار پانچوں افراد زخمی ہوگئے۔

لیکن کوئی بھی باہر نہ نکل سکا۔ ریسکیو ٹیم نے آدھے گھنٹے کے آپریشن کے بعد انھیں نکالا تو اس وقت تک دو افراد دم توڑ چکے تھے، جبکہ بچے اور خاتون سمیت تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔