کلفٹن سے دو بھتا خور گرفتار، اسلحہ برآمد، فیکٹری مالک سے بھتہ مانگا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے 2 بھتا خوروں کا گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے ایک فیکٹری کے مالک سے بھتا طلب کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے ایس پی سرفراز نواز کے مطابق کلفٹن پولیس نے کاروائی کرکے 2 بھتا خور وں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری کے مالک سے بھتا کی رقم کے مطالبے کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان نے فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔