سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشہ پر پابندی کو چیلنج کردیا گیا

Chung Chi Sindh High Court

Chung Chi Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشہ پر پابندی کو چیلنج کر دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پابندی کے خلاف درخواست چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن اکبر خان نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم کے بغیر زبانی احکامات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ 2011 میں قانون میں ترمیم کرکے چنگ چی رکشے کی بطور سواری گنجائش پیدا کی گئی تھی۔ درخواست میں اے ائی جی ٹریفک، ڈی ائی جی ٹریفک اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔