کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دھماکا،4افراد جاں بحق ،20زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک بچے سمیت4 افراد جاں بحق 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جس میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، دھماکے کے فورا بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس سے پیشتراس زوردار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ بازار میں کئی دکانوں سمیت متعدد گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی ہیں۔