کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی خطرناک ملزمان کی پیشی کے باعث کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خطرناک ملزمان کی پیشی کے باعث سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

سندھ سیکریٹریٹ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت جانے والے راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ اسٹاف اور ذرائع کی گاڑیوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، اندر جانے والے افراد کو تلاشی کے بعد عدالت میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔