دانش اطلس نے انشورنس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

National Squash

National Squash

عمان (جیوڈیسک) قومی سکواش سٹار دانش اطلس نے اردن میں فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے انشورنس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ اردن کے شہر عمان میں ہونے والے پہلے انشورنس اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل دانش اطلس اور عمار التمیمی کے درمیان کھیلا گیا۔

عالمی نمبر اناسی دانش اطلس نے سیڈڈ 2 کویتی حریف کو اپ سیٹ کرتے ہوئے تین ایک سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دانش اطلس کی فتح کا سکور گیارہ تیرہ، گیارہ آٹھ، گیارہ سات اور گیارہ سات رہا۔ قومی سکواش سٹار نے سیمی فائنل میں میزبان اردن کے احمد الزبیبی کو دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے سے شکست دی تھی۔