لاہور میں خواجہ سراوں کا پولیس کے رویئے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مزنگ کے خواجہ سراوں نے پولیس کیخلاف تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ تھانہ سول لائنز کے سامنے جمع خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ چند افراد نے انکے گھروں پرہلہ بولا اور فائرنگ کی۔ اس کے خلاف انہوں نے تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

لیکن پولیس ملزمان کو پکڑنے کی بجائے الٹا انہیں ڈرا دھمکا رہی ہے۔ خواجہ سراوں نے اپیل کی کہ اعلی حکام پولیس کے نارو اسلوک کا نوٹس لیں اور انہیں تحفظ دلائیں۔