نئی فلم کیپٹن فلپس کا رنگا رنگ پریمئیر

Captain Phillips

Captain Phillips

لندن (جیوڈیسک) لندن میں اداکار ٹام ہینکس کی نئی فلم “کیپٹن فلپس” کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا۔ اداکاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ فلم کیپٹن فلپس کی کہانی 2009 میں صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بحری جہاز کے حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ہے۔

اداکار ٹام ہینکس کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کو حقیقی رنگ دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ تقریب میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کو دیکھنے کے لئے شائقین بڑی تعداد میں امڈ آئے۔