نیویارک (جیوڈیسک) ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تعلیم کیلئے جان دینے سے بھی نہیں ڈرتی، پہلے ڈاکٹر بنناچاہتی تھی مگراب وزیراعظم بننا چاہتی ہوں، وزیراعظم بن کر زیادہ سیزیادہ عوام کی خدمت کر سکتی ہوں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ نوبل انعام جیتنا بڑا اعزاز ہوگا۔
جس تبدیلی کی امید کرتی ہوں وہ ابھی دور ہے۔ ملالہ نے کہا کہ امیدہے ایک دن پاکستان کی وزیراعظم بنوں گی۔ طالبان کی جانب سے دوبارہ حملے کی دھمکی پر ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان مجھے مار سکتے ہیں، میرے خوابوں کو نہیں، تعلیم عام کرنے کی جدوجہد کبھی نہیں چھوڑوں گی۔