لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عید سے چند روز پہلے سبزی مافیا نے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا صارفین آئے روز کے اضافے سے پریشان ہیں۔ لاہور کے بازاروں میں عید کی آمد پر پیاز آلو ٹماٹر دھنیا اور ہری مرچ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آلو 10 روپے اضافے سے 50 روپے کلو، پیاز 20 روپے اضافے سے 60 روپے کل، ٹماٹر 60 روپے، ہرا دھنیا 400 روپے کلو جبکہ ہری مرچ 150 روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ عید پر مزید اضافے کا امکان ہے۔ صارفین کا کہنا ہے سبزی مافیا کو روکنے والا کوئی نہیں۔