لاہور (جیوڈیسک) لاہور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیا ث پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عید کی چھٹیوں میں سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے، حتمی شیڈول سوئی گیس کمپنیز سے کل جاری ہو گا۔
غیاث پراچہ نے ذرائع کو بتایا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن نے وزیر پٹرولیم سے درخواست کی تھی کہ ملک بھر میں عید کی چھٹیوں سے ایک روز قبل اور ایک روز بعد تک سی این جی اسٹیشنز مسلسل کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے۔ غیاث پراچہ کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے زبانی طور پر تو رضامندی ظاہر کر دی تھی تاہم سوئی گیس کمپنیزحتمی شیڈول کل(جمعہ ) جاری کریں گی۔