افغانستان سے نیٹو کے انخلا کی مدت بڑھا کر 31 دسمبر2014 تک کردی گئی

Afghanistan

Afghanistan

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں افغانستان میں نیٹو افواج کے قیام میں توسیع سے متعلق ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے بدستور خطرہ ہے۔

سلامتی کونسل نے نیٹوکے قیام میں 31 دسمبر 2014 تک توسیع کردی ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران افغانستان میں غیرملکی افواج کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے کم ہو کر 87 ہزار 2 سو رہ گئی ہے جس میں سے 60 ہزار امریکی ہیں۔