لالہ موسیٰ : کراچی میں نادرا کی ووٹوں بارے تصدیق نے حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ کی قلعی کھول دی ہے،سید نور الحسن شاہ

لالہ موسیٰ : سابق ضلعی نائب ناظم گجرات سید نور الحسن شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نادرا کی ووٹوں بارے تصدیق نے حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ کی قلعی کھول دی ہے ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ ن لیگ کا مینڈیٹ اصلی نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں سید نور الحسن شاہ نے کہا کہ میرا انتخابی عذرداری یا ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا کوئی پروگرام نہیں انہوں نے کہا کہ نئی
حلقہ بندیوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اگر ایک یا دو گلیاں ادھر ادھر کرنے سے حکمران جماعت کے لوگ خوش ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن ایک بات واضح ہے کہ اپنی مرضی کی حلقہ بندیوں کے باوجود شکست حکمران جماعت کا مقدر بنے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اور اپنے دوستوں ساتھیوں کے تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہمارے خاندان سے ہمیشہ محبت کی ہے ہم بھی زندگی کی آخری سانس تک اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔