عبد الرشید غازی قتل کیس: مشرف کا ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد

Ghazi Abdul Rashid Murder Case

Ghazi Abdul Rashid Murder Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) عبد الرشید غازی قتل کیس میں عدالت نے پیشی کے بغیرسابق صدر پرویز مشرف کا ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے درخواست کی تھی کہ پرویز مشرف کو پیش کیے بغیر ریمانڈ دیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پرویزمشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف 2 ستمبر کو عبد الرشید غازی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عبد الرشید غازی قتل کیس میں عامر ندیم تابش پبلک پراسکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ عامر ندیم تابش ججز نظر بندی کیس میں بھی سرکاری وکیل ہیں۔