گھارو میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Gharu

Gharu

گھارو (جیوڈیسک) گھارو میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سلطان آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔ گشت کے دوران روکنے پر ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلا ک جبکہ دو فرار ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔