تحریک آزادی کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کشمیر کونسل کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر برسلز میں احتجاجی مظاہری کرنے کا اعلان

بھمبر : چیئرمین کشمیر کونسل یو ای سید علی رضا کی صدر آزاد کشمیر سمیت سیاسی قائدین سے ملاقات تحریک آزادی کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کشمیر کونسل کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر برسلز میں احتجاجی مظاہری کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کونسل یو ای سید علی رضا جو آج کل یورپ سے پاکستان وآزادکشمیر کے2 ہفتے کے دورے پر آئے ہوئے ہیں انہوں نے گز شتہ روز صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار عبدا لقیوم خان، سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ امان اللہ خان سے الگ الگ ملاقات کی۔

انہوں نے کشمیری قائدین سے ملاقات کے دوران کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کنٹرول لائن پر کشیدگی اور بھارتی جارحیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی چیئرمین کشمیر کونسل یو اینے کشمیری سیاسی قائدین کو کشمیر کونسل یو ای کی سابقہ کارکردگی سے بھی اگاہ کیا اور 27 اکتوبر کو برسلز میں بھارت کے یوم سیاہ کے موقع پر احتجاج کرنے کے حوالے سے بھی اگاہ کیا اور کشمیری قائدین کو27 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔