قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں زاہد خان اور عابد شیر علی کی جھڑپ

Zahid Khan - Abid Sher Ali

Zahid Khan – Abid Sher Ali

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر مملکت عابد شیر علی اور سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کے چئیر مین زا ہد خان کے درمیان کمیٹی اجلاس میں تو تو میں میں ہو گئی۔زاہد خان نے عابد شیر علی سے کہا کہ آپ پختونوں کو بجلی چو ر کہ کر گالی دی۔

عابد شیر علی نے کہا کہ آپ سیاست نہ کریں جو کہا میر ٹ پر کہا۔ زاہد خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ عابد شیر علی نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے ٹرانسمشن لائنز کی تنصیب پر بات کرنا چاہی تو ز اہد خاقان عابد شیر علی کی طرف متوجہ ہوئے اور کہ آپ تو پختونوں کو بجلی چور کہ کر گالی دیتے ہو کہتے ہو کہ پختون 90 فیصد بجلی چوری کرتے ہیں۔

عابد شیر علی کا یہ بات سننا تھا کہ جو ش میں آگئے اور کہا کہ آپ سیاست نہ کر یں جو کہا وہ میرٹ پر کہا، سیاست میں نہیں آپ کر رہے ہو۔ زاہد خان نے کہا کہ اگر آپ نے یہی رویہ رکھنا ہے تو اجلاس میں نہ آئیں۔عابد شیر علی پھر چپ رہنے والے کہاں۔ کہا کہ آپ مجھے حکم نہیں دے سکتے۔

ابھی جھڑپ جاری تھی کہ رکن کمیٹی ہمایوں خان مندوخیل نے معاملہ رفع دفع کرایا، بعد میں دونوں نے الگ الگ ذرائع سے بات چیت کی۔ زاہد خان نے ذرائع سے بات چیت میں کہا کہ ہم ایک روپے 39 پیسے میں پن بجلی کا فی یونٹ بھی دی اور میں چور بھی کہا جائے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پختون ہمارے بھائی ہیں لیکن چور۔ چور ہی ہے وہ کسی بھی صوبے کا ہو۔