اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملالہ یوسف زئی کو نوبیل امن انعام نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے نوبیل انعام کیلئے ملالہ کی نامزدگی پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے، ملالہ نے کم عمری میں بچوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھائی جس کے دوران اسے نے مشکلات بھی برداشت کیں۔