راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان کو تشویش ہے، بھارتی آرمی چیف کے آرمی اور آئی ایس آئی پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ بھارتی فوجی قیادت کے الزامات پر آرمی چیف کیانی نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزیوں سے متعلق غیرجانبدارانہ تحقیقات کاجواب دے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج صبر کا مظاہرہ کررہی ہے،بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں، بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات علاقائی امن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پاک فوج حکومت پاکستان کی طرف سے امن اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔