کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ریسکیو 1299 کا افتتاح کر دیا، ریسکیو کال سینٹر کمشنر ہاوس میں قائم کیا گیا ہے، کال سینٹرکسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلیے فوری سروس فراہم کرے گا۔
اِفتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ جب تک گورنر ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، ریسکیو سروس سے ناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی، ریسکیو سروس کے تحت رسپانس ٹائم صرف ڈیڑھ منٹ ہے۔