دہشت گردی کےسدباب کیلئےڈرون حملوں کی بندش لازمی ہے، حکومتی ذرائع

Drone Attacks

Drone Attacks

حکومت نے دہشت گردی کے سدباب اور پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت کیلئے ڈرون حملوں کی بندش کو لازم قرار دیدیا۔ امریکی صدر اوباما سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کے ایجنڈا میں یہ مسئلہ ترجیحاً شامل کیا گیا ہے۔

حکومتی ذمہ دار ذرائع نے گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ملاقات میں امریکی حکومت کو باور کرایا جائے گا کہ ڈرون حملے دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں اضافہ کیلئے دو طرفہ تجارت پر زور اور علاقائی صورتحال میں دہشت گردی کے خاتمہ سمیت دیگر معاملات پر بات ہو گی۔ حکومت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جن گروپس سے ان کے رابطے ہیں انہوں نے مشروط طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں پر نظرثانی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔