بلاخوف کارروائی کریں گے: چیئرمین نیب

Chaudhry Qamar Zaman

Chaudhry Qamar Zaman

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب چودھری قمر زمان نے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی ڈر اور خوف کے تمام ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں گے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل ہو گا۔ نیب افسران نے چیئرمین نیب کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قوم کے اعتماد پر پورا اترنا اور کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔

چیئرمین نیب کی حیثیت سے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کیا جائے گا اور کسی کا سیاسی اثرو رسوخ برداشت نہیں کرینگے۔ واضع رہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان متعدد ملاقاتوں کے بعد چوہدری قمر زمان کو چیئرمین نیب مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ سیکرٹری داخلہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

وزیراعظم کی جانب سے تعیناتی کے بعد چوہدری قمر زمان نے جمعہ کو چیئرمین نیب کے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ جمعہ کو نیب آفس میں نیب افسران نے چیئرمین نیب کو ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔