لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سینئر پولیس افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفاترمیں بیٹھنے کے بجائے سڑکوں پرنکلیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ لاہور پرانی انارکلی بم دھماکے کے سلسلے میں وزیر اعلی شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بم دھماکے اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔
پولیس کی جانب سے انارکلی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی گئی، شہباز شریف نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی، وزیر اعلی سے ڈائیو انٹرنیشنل کارپوریشن کے کنٹری مینیجر مسٹر چونگ نے بھی ملاقات کی، وزیر اعلی نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک میں سولر پاور پروجیکٹ لگانے کے لئے کورین کمپنی کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔