ملالہ کو نوبیل امن انعام نہ ملنے کی خوشی ہوئی، طالبان

Taliban - Malala

Taliban – Malala

(جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو نوبیل امن انعام نہ ملنے کی خوشی ہوئی، گزشتہ روز بھی طالبان نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملالہ نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر سخاروف ایوارڈ دیا جائے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے غیرملکی خبرایجنسی سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کو نوبیل انعام نہ ملنے کی خوشی ہوئی۔

گزشتہ روز بھی طالبان ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملالہ یوسف زئی نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا، جس پر اسے یورپی یونین کا انسانی حقوق کا سخاروف ایوارڈ ملتا، ملالہ کو اس لیے انعامات سے نوازا جارہا ہے کیونکہ سیکولر ہوچکی ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے یہ بھی کہا کہ موقع ملا تو ملالہ پر امریکا یا برطانیہ میں بھی حملہ کریں گے۔ جبکہ ملالہ کی کتاب آئی ایم ملالہ کو پاکستان میں جو بھی دکاندار فروخت کرے گا اس کو نشانہ بنایا جائے گا۔