کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن ہاتھ بندھے ہیں، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگران چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، وزیر اعظم اور عدالت ان کے اختیارات کا فیصلہ کریں۔ باغ جناح کرکٹ گراونڈ لاہور پر ویمن کرکٹ کے فائنل کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ خواتین کرکٹ کو مزید سہولتیں دیں گے۔

چیئرمین بشری اعتزاز کے عہدے کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن نئی تقرری کے حوالے سے ان کے پاس اختیارات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو بتا دیا ہے کہ الیکٹورل کالج تشکیل دینا ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن نے بھی بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔