ملالہ نے احساس دلایا کہ خواتین میں تعلیم کتنی ضروری ہے، کرن خان

Kiran Khan

Kiran Khan

کراچی (جیوڈیسک) اولمپین سوئمر کرن خان کا کہنا ہے کہ ملالہ احساس دلایا ہے کہ خواتین میں تعلیم کتنی ضروری ہے ،انہیں نوبل انعام ملے نہ ملے وہ ہمارے لیے محترم ہیں ذرائع سے گفتگو میں کرن خان نے کہا کہ ملالہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔

سابق قومی چیمپین کر ن خان کہتی ہیں کہ تعلیم کے بل بوتے پر ہی آج ایک چھوٹی سے ملالہ دنیا بھر کی نگاہوں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔کرن خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ملالہ کو نوبل انعام ملے۔