اداکار جارج کلونی کی فلم دی مونومنٹس مین کا نیا ٹریلر جاری

The Monuments Move

The Monuments Move

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی کی فلم “دی مونومنٹس مین”کا نیاٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔فلم کی کہانی امریکی مصنف رابرٹ کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں جنگ عظیم دوم کے دوران اتحادی افواج کو ٹاسک دیا جاتا ہے کہ انہیں اپنی ثقافت کو کیسے تباہ ہونے سے بچانا ہے۔

ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور اس فلم کے ہدایتکار بھی جارج کلونی ہیں جسکی نمایاں کاسٹ میں جارج کلونی کے علاوہ میٹ ڈیمن، بِل مری اور جان گڈ مین اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ دوسری جنگ عظیم کے دور پر بنی یہ فلم رواں سال 18 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔